کھجور کا شربت ” نبیذ ” پیئیں اور توانائی حاصل کریں

کھجور کا استعمال گرمی اور تری دکھاتا ہے لیکن اگر اسی کھجور کو پانی میں بھگو کر اور اس کا شربت بنایا جائے تو اس سے زیادہ پرتاثیر اور تسکین سے بھرپور شاید کوئی شربت ہوگا – رمضان کی آمد آمد ہے قارئین کی خدمت میں کھجور کا شربت بنانے کا طریقہ حاضر کیا جا رہا ہے ، یہ مشروب نہ صرف مکمل توانائی کا ذریعہ ہے بلکہ گرمی و پیاس کی شدت کو بھی کم کرنے میں مدد گار ہے –

اجزاء

کھجور ( تازہ یا پرانی ) حسب ضرورت

صاف پانی لی گئی کھجور سے آٹھ گناہ زیادہ

دودھ حسب ضرورت

کھجور کا شربت ” نبیذ “بنانے کا طریقہ

حسب ضرورت کھجور لیکر شام کو (اگر کھجوریں خشک ہوں تو ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ) پانی میں بھگو دیں ، اگر کھجورایک پاؤ ہو تو اس میں پانی تقریباً دو کلو ہو – صبح اٹھ کر کھجور کو ہاتھوں سے ملیں ، ملتے ملتے تمام کھجور اور اس کے ریشے پانی میں حل ہوجائیں گے – اگر چائیں تو چھان لیں ورنہ بغیر چھانے بھی استعمال کرسکتے ہیں –

اگر کھجوریں تازہ ہوں تو انہیں مت توڑیں اور ثابت ہی بھگودیں صبح اٹھ کر چھان کر یا مل کر گٹھلیاں نکال دیں اور نوش کریں ۔ چاہیں تو کھجور کے شربت میں دودھ بھی ملا سکتے ہیں اس طرح اس کی افادیت اور بھی بڑھ جائے گی –

نوٹ
گرمی کا موسم ہے کھجور بھگو کرٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھیں ، صبح کا بھگویا ہواشام کو استعمال کریں اور شام کابھگویا ہواصبح ، اگر فریج میں رکھیں تو خراب نہیں ہوتا لیکن احتیاطاً 12گھنٹے سے زیادہ نہ رکھا جائے – شدید گرمی سے اس کے اندر خمیر پیدا ہو سکتا ہے اور خمیر کا پیدا ہوجانا اس کے استعمال کو مشکوک بنا دیتا ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں