گھریلو آزمودہ ٹوٹکے

کلیجی، مرغی اور قیمہ ڈھانپ کر نہ پکائیے، ورنہ بساند نہیں مرے گی۔
میتھی کی بھاجی بھی کھلی پکانا چاہیئے۔ دوسری صورت میں کڑوی ہوجاتی ھے .
میتھی کا ساگ کاٹنے کے بجائے توڑ کر پکانے سے تلخی میں بدرجہا کمی واقع ہوتی ھے .
مچھلی کی تیز ناگوار مہک دور کرنا ہو تو لہسن ، بیسن اور سرسوں کا تیل کچی مچھلی میں 20 منٹ کے لیئے مل دیں اور بعد میں دھو لیں، مہک ختم ہو جائے گی ۔
توے پر پتیلی رکھ کر کھانا دم کررہی ہوں تو آنچ بند کرنے کے بعد اس وقت تک انتظار کیجئے جب تک توا ٹھنڈا نہ ہوجائے ۔
دہی جمانے کے لیئے 1 پیالی دودھ پاوڈر 2 پیالی پانی اور 1/2 پیالی دہی یکجان کرکے کسی گرم جگہ ڈھانپ کر 8 گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔
پکوڑوں میں بیکنگ پاوڈر کے بجائے تلتے وقت 2 کھانے کے چمچے گرم گرم تیل ملا دیا جائے تو پکوڑے کم تیل جذب کریں گے ۔
انڈے نمک کے پانی میں ابالیئے تو چٹخنے سے محفوظ رہیں گے ۔
لہسن کے پتے باریک کتر کے نمک اور ہری مرچ کے ٹکڑے ملائیے اور سرسوں کے کچے تیل میں ڈال کے بطور اچار استعمال کیجئے خون کو پتلا رکھنے کے سلسلے میں اکسیر ھے ۔

بشکریہ: مسز سعدیہ اخلاق

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں