گھر میں‌زنگر برگر تیار کرنے کا طریقہ

دو چکن برگر بنانے کے لیے

*اجزاء*
مرغی کے سینے کا گوشت………ایک ٹکڑا
انڈہ………..ایک عد د
مسٹرد پیسٹ(سرسوں پاوڈر کا آمیزہ)…..ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ پاوڈر………….ایک چائے کا چمچہ
مکئی کا آٹا…………………ایک کھانے کا چمچ
میدہ…………….دو کھانے کے چمچ
دود.ھ……………..دو کھانے کے چمچ
نمک……………..حسب ذائقہ
سرکہ………..ایک کھانے کا چمچ
مایونیز…………..دو کھانے کے چمچ

برگر کے لیے بریڈ

*ترکیب*
چکن بریسٹ درمیان میں سے دو برابر حصوں میں کاٹ دیں تاکہ اس کی موٹائی دو حصوں میں بٹ کر کم ہو جائے اب اسے سرکہ،مسٹرڈ پیسٹ،سفید مرچ پاوڈر اور نمک میں آدھے گھنٹے کے لیے میرینیڈ کر لیں_انڈے کو خوب اچھی طرح سے پھینٹیں اور اس میں میدہ ،مکئی کا آٹا،دود.ھ اور نمک ملا کر اچھی طرح سے مکس کریں
اب اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈبو کر ہلکی آنچ پر تقریبا 8-10 منٹ کے لیے فرائی کر لیں_
بریڈ بیچ میں سے کاٹ کر اس پر تلے ہوئے چکن کے ٹکڑے رکھدیں_اب اس پر حسبِ منشا مایونیز،سلاد،پنیر
ہری پیاز،اور ٹماٹر وغیره نفاست سے کاٹ کر ڈالدیں_

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں