ہماری روحوں کو بچائیں ، مظلوم کشمیریوں کی اپیل

کشمیر آبزرور کے مطابق حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ، آئی سی جے ، یو این ایچ آر سی اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کو ایس او ایس میسج بھیجتے ہوئے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری شہریوں کے خلاف ہندوستانی افواج کی طرف سے جاری بھیانک جنگی جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں –

سرینگر کی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام خاص طور پر گزشتہ 30 سال سے ریاست کے بدترین مظالم سہہ رہے ہیں ، اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور ہم اسی حق کا مطالبہ کر رہے ہیں – موجودہ کشمیری حکومتی اتحاد پی ڈی پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے میر واعظ کا کہنا تھا کہ انسانیت سوز مظالم مسلط کرنے والوں کے خلاف پی ڈی پی کی مجرمانہ خاموشی انہیں بھی یکساں جواب دے بناتی ہے – میر واعظ کا کہنا تھا کہ انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے آرمی افسران کو ہندوستان کی حکومت کی طرف سے سراہے جانا نام نہاد و شرمناک ہندوستانی جمہوریت کا پردہ فاش کرتا ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں