ہیتھرو ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے جہاز کی تلاشی ، عملہ زیر حراست

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق برطانوی حکام نے اسلام آباد سے لندن جانے والی فلائٹ پی کے 758 کی مکمل تلاشی لی ہے جبکہ اس دوران جہاز کے عملے کو حراست میں رکھا گیا ہے ۔ تاجور کا کہنا تھا کہ جہاز میں تلاشی کا عمل قریب دو گھنٹے جاری رہا ۔ تاہم برطانوی حکام نے جہاز کو کلئیر قرار دے دیا کیونکہ وہ عملے اور جہاز سے کچھ برآمد نہیں کر سکے –

بی بی سی نے نیشنل کرائم ایجنسی کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’نیشنل کرائم ایجنسی کے اہلکار بارڈر فورس کی جانب سے پیر 15 مئی کو ہیتھرو کے ہوائی اڈے پر پاکستان سے آنے والی ایک پرواز سے ہیروئین ضبط کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں -ایجنسی نے بیان میں مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش جاری ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں