100 سے زائد آئی فونز کو جوڑ کر بنایا جانے والا گٹار

آئیے ہم آپ کو ایک ایسے گٹار کے بارے میں بتائیں جو کہ دنیا کے مہنگے ترین اسمارٹ فون ’آئی فون‘ کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

اس گٹار کا نام  ’آئی کاسٹر‘ ہے۔۔۔ اسکرین گریب

آرٹ مایر نامی لڑکے نے ایک ایسا گٹار تیار کیا ہے جس کا نام اس نے ’آئی کاسٹر‘ رکھا ہے اور اس گٹار کی خاصیت کا اندازہ ہم اس کے نام سے بھی لگا سکتے ہیں۔

آرٹ مایر نامی لڑکے نے اس سے قبل نوڈلز سے بھی گٹار بنایا تھا۔ اسکرین گریب

جی ہاں آئی کاسٹر گٹار کو بنانے کے لیے آئی فون کا استعمال کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ گٹار باقی تمام گٹاروں جیسا نہیں ہے، اس گٹار کا نام رکھنے کی ایک اور وجہ یہ تھی کہ اس گٹار کی بناوٹ ’ٹیلی کاسٹر گٹار‘ جیسی ہے، اس گٹار کو بنانے کے لیے تقریباً 107 آئی فونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ آئی فون سے بنا ہوا گٹر عام الیکٹریک گٹار جیسی ہی خاصیت رکھتا ہے۔۔۔۔اسکرین گریب

یہ آئی فون سے بنا گٹار عام الیکٹرک گٹار جیسی ہی خاصیت رکھتا ہے اور اس گٹار کو بنانے والے ماہر  آرٹ مایر کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ آئی فون سے بنا ہوا گٹار عام گٹار سے زیادہ اچھی فریکوئنسی دیتا ہے۔

اس گٹار کو بنانے کے لیے 107 آئی فون کا استعمال کیا گیا ہے۔۔۔۔اسکرین گریب

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ گٹار لکڑی کے بجائے کسی اور چیز سے بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی آرٹ مایر نے ایک ایسا گٹار بنایا تھا جسے بنانے کے لیے انہوں نے نوڈلز کا استعمال کیا تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں