احمد پور شرقیہ کے قریب افسوسناک حادثہ 150سے زائد افراد جاں‌بحق

احمد پور شرقیہ (نمائندہ خصوصی)احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 123افراد جاں بحق اور 50 سے زائد شدید زخمی

تفصیلات کے مطابق ضلع بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں پل پکاکے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا جسے دیکھ کر قریبی موضع رمضان جوئیہ کے افراد اور دیگر راہگیر ٹینکر سے تیل جمع کرنے کے لیے ٹینکر کے قریب جمع ہوگئے۔اتنے میں کسی نے سگریٹ سلگائی جس کی وجہ سے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔گردونواح میں موجود 80 سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں جس کی وجہ سے 150‌سے زائد افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے نجی فلاحی ایمبولینسز کی مدد سے زخمیوں‌کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو احمد پور شرقیہ اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور منتقل کر دیا گیا. ہلاک شدگان جل کر راکھ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت ڈی این اے سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔

حادثہ کی ویڈیو

ترجمان حکومت پنجاب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور میں موجود ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان نہیں البتہ یہ ہسپتال اس نوعیت کے حادثوں کے حوالے سے نہیں بنائے گئے ۔ تاہم ہماری کوشش ہے کہ حادثے میں جتنے بھی زخمی ہیں ان کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، انہوںنے کہا کہ 103 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان اور دیگر علاقوں میں موجود جدید ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کو علاج کی بہترین سے بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں ، انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں ، دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے آرمی کے ہیلی کاپٹرز جائے حادثہ کی جانے روانہ کر دیئے ہیں ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں