رمضان المبارک کی آمد ہے چٹ پٹی حلیم آسانی سے گھرپر تیار کریں

اجزاء

1۔ ہڈی والا گوشت ۔ 1.5 کلو

2۔ کھانے کا تیل ۔ 2 کپ

3۔ پیاز ۔ 500 گرام

4۔ لہسن ۔ 125 گرام

5۔ ادرک ۔ 100 گرام

6۔ موٹی الائچی ۔ 5 سے 8عدد

7۔ دال چینی ۔ 2 ڈنڈی

8۔ کالی مرچ ۔ 4 کھانے کے چمچ

9۔ لونگ ۔ 3 کھانے کے چمچ

10۔ کڑھی پتہ ۔ 4 عدد

11۔ پیسا ہوا گرام مصالحہ اور خشک دھنیا 1 ، 1 کھانے کے چمچ

12۔ لال مرچ ۔ 3 کھانے کے چمچ

13۔ نمک ۔ 1.5 کھانے کا چمچ

14۔ ہلدی ۔ 1 کھانے کا چمچ

15 ۔ دہی 1 کلو

16۔ پانی ۔ 6 سے 12 کپ

دالیں
دال مسور ، دال چنا ، دال مونگ ، دال ماش ، چاول ، گندم ۔ سب گرام 125 ، 125گرام

ترکیب:-
ایک دیگچے میں گوشت اور ساری دالیں ، چاول اور پانی ڈال کر اچھی طرح ابلنے دیں اسکے ساتھ جتنے مصالحے اجزاء میں لکھوائے گئے ہیں انکی آدھی مقدار ساتھ شامل کر دیں – دوسرے دیگچے میں پیاز بھون کر باقی کے مصالحے اور دہی شامل کر کے مصالحہ تیار کر لیں ( پیسا ہوا گرم مصالحہ اور خشک دھنیا نہ ڈالیں ) – دالیں اور گوشت جب اچھی طرح گل جائیں تو اس سے ہڈیاں الگ کر لیں اسکے بعد بنایا گیا مصالحہ اس میں شامل کر دیں اور پھرہلکی آنچ پر ایسے پکائیں جیسے کوئی چیز گرینڈ کی جا رہی ہو – حلیم پک کر گاڑھا ہو جائے تو اتار کر سبز مرچ ، لیمو اور ادرک کی گارنشنگ کے ساتھ پیش کریں –

گندم ، چنے اور ماش کی دال کو اکٹھا کرکے رات کو بھگو دیں اور چاول اور دال مونگ صبح بھگوئی جا سکتی ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں