تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی، راکھی گینگ گرفتار

بہاولپور( ) تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی، راکھی گینگ گرفتار، سرقہ کی گئیں03 عدد موٹر سائیکلیںبرآمد۔ملزمان گرفتار۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاول پور محمدصہیب اشرف کی ہدایت پر سرکل سٹی بہاول پورمیں خصوصاً تھانہ سول لائنز اورکینٹ کی حدود میں سرقہ موٹر سائیکلوں کی وارداتوں کے ملزمان کو ٹریس اورگرفتارکرنے کے سلسلے میںڈی ایس پی سرکل سٹی بہاول پورشفقت عطاءنے ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اسجد مسعودکی سربراہی میں محمدمعراج SIپر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے محنت کرتے ہوئے اور جدید اختراعات کا سہارا لیتے ہوئے تاج محمدعرف راکھی گینگ کوٹریس کرلیا۔ راکھی گینگ میں ملوث ملزمان محمدسعد اورمحمدرفیق کو گرفتارکرکے ان کی نشاندہی پر03 عدد موٹر سائیکلیںبرآمد کرلیں۔برآمد شدہ موٹر سائیکلیں ان کے مالکان کے حوالے کیں ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل سٹی بہاول پورنے کہا کہ ملزمان کو چالان عدالت کیا جارہا ہے ۔انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہیگا اورآئندہ بھی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے برآمد شدہ مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں