18

سپریم کورٹ کا لاک ڈاون میں نرمی کا حکم،زرتاج گل بھی بول اٹھیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے احکامات پر وفاقی وزیربرائے موسمیات زرتاج گل کا ردعمل بھی آگیاہے۔

وفاقی وزیرِ برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ سپریم کورٹ کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلے خوش آئند ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن حکمت عملی کے حوالے سے حکومت اور سپریم کورٹ ایک ہی صفحے پر ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان اور مروجہ قواعد و ضوابط بھی وضح کر چکی ہے۔ 

 خیال رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ ملک بھرکی تمام دکانوں کو ہفتے کے تمام دن کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب پاکستان میں متاثرین کی تعداد 44 ہزار کے قریب ہے جبکہ 930 سے زیادہ افراد اب تک اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ 334 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔پاکستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ضروری اشیا کی دکانوں کے علاوہ کاروبار اور بازار بند رہیں گے۔

ادھر آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی بنا پر پیر کی رات سے دو ہفتے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل وہاں کیسز کی تعداد نسبتا کم تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں