25

پاکستان میں کورونا کے مزید 798 کیسز رپورٹ ، تعداد43ہزار966ہوگئی

اہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 798کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد43ہزار966ہوگئی جبکہ939افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار841نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد43ہزار 966ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج19مئی بروزمنگل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید798مریض سامنے آئےجبکہ 16ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 630،بلوچستان میں 128،اسلام آباد میں 37اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 3کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں13،اسلام آباد میں 2اور بلوچستان میں ایک مریض  کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد17ہزار241ہوگئی جبکہ سندھ میں15ہزار 976افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں6ہزار230،بلوچستان میں2ہزار820،اسلام آباد میں1ہزار034،گلگت بلتستان میں550اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے115کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید36مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد939ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں334افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 280،پنجاب میں 273، بلوچستان میں38،اسلام آباد میں 9 اور گلگت بلتستان  میں4 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا سےمتاثرہ30ہزار538مریض زیر علاج ہیں،ایک روز میں 567افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12ہزار489ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران12 ہزار957کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے1ہزار 841افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ 292افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں