19

محکمہ موسمیات کی عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی

اسلام آباد: 

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج 29 رمضان المبارک بروز ہفتہ کو ملک کے اکثر و بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل رہنے کا امکان ہے، شوال کا چاند 29 رمضان المبارک کو نظر آنے کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش جمعہ کی رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی، شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کی صورت میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں