3

ندا یاسر کے علاوہ یہ معروف اداکارہ بھی اپنے دوست سمیت کورونا کا شکار ہوگئی، معروف بلاگر اور ریڈیو آر جے نے دعویٰ کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل کے لیے کام کرنیوالی اینکر رابطہ انعم نے بتایا کہ ایک مارننگ شو کی ہوسٹ اپنے شوہر اور ٹیم سمیت کورونا میں مبتلاہوگئیں تو سوشل میڈیا صارفین بالخصوص بلاگر اور ریڈیو آر جے امبرین ریاض بھی میدان میں آگئیں اور لکھا کہ ” ندا یاسر، ان کے شوہر یاسر نواز ، اداکارہ علیزے شاہ ، ان کے دوست نعمان سمیع اور پوری ٹیم کورونا میں مبتلا ہوگئی، یہ کافی افسوس کن ہے ، مہربانی کرکے گھروں میں رہیں، ڈرامے کی کاسٹ ان دنوں شوٹنگز میں مصروف ہے اور ممکن ہے کہ شوٹنگ کے دوران ہی وہ وائرس میں مبتلا ہوئے ہوں”۔

انعم سکندر نے لکھا کہ ” میرا دل میرا دشمن” کی مکمل کاسٹ جو وائرس کے دنوں میں ندا یاسر کے مارننگ شو” گڈ مارننگ پاکستان” میں آیا تھا ، اب ذرائع تصدیق کررہے ہیں کہ ندا کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے ۔ 

مہرو نے لکھا کہ ” ندا یاسر، اس کے شوہر اور علیزے شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے اپنی پوری ٹیم اور ان لوگوں کی زندگیاں دائو پر لگادیں جو بطور مہمان شو میں شریک ہوئے “

ایک اور پوسٹ میں  بتایا گیا ہے کہ علیزے شاہ، نعمان سمیع ، نوید رضا اور یاسرنواز سمیت میرا دل میرا دشمن کی  مرکزی کاسٹ  کو کورونا ہوگیا، ذرائع نے تصدیق کی اور تفصیلات کے مطابق مکمل کاسٹ اے آروائے پر ندایاسر کے شو  میں شریک ہوئی تھی، ذرائع یہ بھی تصدیق کررہے ہیں کہ ندا یاسر کا اپنا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے، یاسر فیملی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور بعد میں ان کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ ندا یاسر نے عید شوز بھی ریکارڈ کیے جن کے پرومو ریلیز ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں