14

تھانہ دھوڑکوٹ کی کامیاب کارروائی

تفصیل کے مطابق جہانزیب ولد رفیق احمد قوم آرائیں سکنہ خیرپور ڈاہا جوکہ ڈیڑھ سال قبل اچانک گھر سے غائب ہوگیا تھا والدین اور رشتے دار تلاش کرتے رہے لیکن کہیں سے کوئی پتہ نا چلا تو جہانزیب کے والدین نے پولیس تھانہ دھوڑکوٹ میں درخواست دی اور نوجوان کی گمشدگی کے بارے بتایا۔ جہانزیب کی والدہ نے روتے ہوئے پولیس تھانہ دھوڑکوٹ سے درخواست کی کہ اسکے بیٹے کو تلاش کرنے میں انکی مدد کریں۔
پولیس تھانہ دھوڑ کوٹ کے ایس ایچ او اسلم خان بلوچ نے فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی اور جہانزیب کی تلاش میں دن رات ایک کرکے ڈی ایس پی احمد پور سرکل بختیار احمد کی رہنمائی سے ڈیڑھ سال قبل اچانک غائب ہونے والے نوجوان جہانزیب کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اقبال آباد رحیم یار خان سے تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ ٹیم میں سب انسپکٹر چوہدری محمد اقبال اور اسسٹینٹ سب انسپکٹر عامراقبال شیخ کے علاوہ دیگر پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔
نوجوان جہانزیب کے والدین نے ایس ایچ او دھوڑکوٹ اسلم خان بلوچ کو اور ٹیم میں شامل دیگر پولیس آفیسران اور اہلکاروں کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں