47

سچی محبت بڑی طاقت وراورخوبصورت ہوتی ہے، گلوکارہارون

اسلام آباد: 

پاکستان کے نامورگلوکارہارون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

1990 کی دہائی میں معروف بینڈ ’آواز‘ کا حصہ رہنے والے پاکستان کے نامورگلوکارہارون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ گلوکارنے اپنی شادی سے متعلق انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا۔

ہارون نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک خوبصورت اور سادہ سی تقریب میں اپنے چند اہل خانہ کے ہمراہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔ میں اس انسان سے شادی کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں جوکہ غیرمعمولی ہے۔

گلوکارنے کہا کہ سچی محبت طاقت وراورخوبصورت ہوتی ہے اورمیں نے پوری زندگی اس کا انتظارکیا تھا۔ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ آگے زندگی کے اس سفر کے لیے پر جوش ہوں۔

ہارون نے کہا کہ میں اپنی شادی پربہت سی مبارک باد وصول کرچکا ہوں اورکررہا ہوں، میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں پر بھی بہت خوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں