17

شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب

کراچی: 

سابق کپتان اور سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ  کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

اپنے ٹوئٹ میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اہلیہ، بیٹیوں اقصی ، انشا  اور میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا اللہ  کا شکر ہے کہ اب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات  کے اظہار اور دعاؤں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔

شاہد آفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں