129

ارائیں قوم نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے؛ صوبائی صدر ساؤتھ پنجاب چوھدری محمد نصیر ارائیں

ارائیں قوم نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔صنعت و زراعت،سیاست اور افواج پاکستان میں ان کا کردار و خدمات ناقابل فراموش ہیں۔بنیادی طور پر ہم سب انسان ہیں اور انسان کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے کاوشیں انسان کو انسانیت کے بلند ترین منصب پر فائز کرتی ہیں۔ اللہ تعالی نے اپنے نظام قدرت کو چلانے کے لیے دنیا میں انسانوں کو پیدا فرمایا اور پہچان کے لیے قبیلے معرض وجود میں آئے۔ارائیں قوم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار صوبائی صدر ساؤتھ پنجاب چوھدری محمد نصیر ارائیں نے بہاولپور میں آل ارائیں ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرملک محمد جاوید نے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارائیں ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کا مقصد دوسری برادریوں کے ساتھ مل کر غریب و نادار لوگوں کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ سیاسی و فرقہ ورانہ تعصبات سے بالاتر ہو کر قوم و ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ اس موقع پر حاجی محمد افضل نے کہا کہ موجودہ نازک ملکی صورتحال میں تمام برادریوں کے درمیان اتحاد و یگانگت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تقریب کے شرکاء ملک محمد طارق ارائیں، چوھدری محمد صدیق،مبشر حسین، سیف الرحمن، عبدالمناف، چوھدری محمد وقاص اور ڈاکٹر عبدالرحمن ارائیں و دیگر نے مرکزی عہدیداران چوھدری فخر ندیم،عامر بشیر، چوھدری اشتیاق، حافظ عمران قمر، چوھدری صفدر ارائیں، چوھدری شاہد پرویز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں