149

جشن آزادی کے موقع پر سائبر سکیورٹی آف پاکستان و پی ایس اے کے باہمی اشتراک سے شجر کاری مہم

بہاولپور (ویب ڈیسک ) شجرکاری صدقہ جاریہ ہے۔درخت لگا کر ہم ماحولیاتی مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے عوام کو بلین ٹری پراجیکٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ہرشہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حصہ کا درخت ضرور لگائے۔ان خیالات کا اظہارفیڈرل ممبر کونسل آف اسلامک آڈیالوجی ملک اللہ بخش کلیارنے سائبر سکیورٹی آف پاکستان اور پی ایس اے کے باہمی اشتراک سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر شجر کاری مہم اور مفت پودوں کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر پی ایس اے ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبدالرحمن ناصر، صدر ہاؤسنگ سوسائٹی راؤ عمران نے کہا کہ شجر کاری کے فروغ کے لیے ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیوں کہ درخت معاشی مسائل کے خاتمہ اور حیاتیاتی تنوع کے لیے ضروری ہیں۔موجودہ دور میں بڑھتی اور آلودگی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ میاں عمر امجد حسین نے کہا کہ ہمیں نئی نسل میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگرکرنے کی اشد ضرورت ہے۔ماحولیاتی مسائل پر قابو پاکر ہم پاکستان کو پر امن اور صحت مند ملک بناسکتے ہیں۔اس موقع پر راؤ رضوان، میاں محمد اقبال کھچی، سید غلام مجتبیٰ شاہ، محمد اسامہ، محمد داؤد، فیضان علی، میاں محمد احمد، نعمان اشرف ارائیں اورسائبر سکاؤٹس نے اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ لگا کر شہریوں کو ایک ہزار پودے مفت تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں