8848 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ ایک اور پاکستانی کے پیروں کے نیچے

میڈیا اطلاعات کے مطابق کرنل ریٹائرڈ عبدالجبار بھٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں ، اس سے پہلے تین پاکستانی نذیر صابر ، حسن سدپارہ اور سمینہ بیگ دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر چکے ہیں – کرنل ر بھٹی اس سے پہلے بھی قراقرم رینج کی تین بلند چوٹیوں 1985 میں 8،051 میٹر بلند براڈ پیک ، 1986 میں 8،035 میٹر بلند گشربرم ٹو اور 2012 میں 7،027 میٹر بلند سپانٹک پیک کو بھی کامیابی سے سر کر چکے ہیں- کرنل ر عبد الجبار بھٹی کو انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس اور تمغہ بسالت سے بھی نوازہ جا چکا ہے –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں