” Black Crows ” عرب ٹی وی پر چلنے والا آئی ایس کی خوبصورت خواتین کی کہانیوں پر مبنی پہلا ٹی وی سیریل

رمضان المبارک میں عرب ٹی وی اپنے دیکھنے والوں کے لیئے آئی ایس ( انتہاپسند دہشت گردتنظیم ) کی ایسی خواتین جو مائیں ، بیٹیاں اور بیویاں ہونے کے ساتھ ساتھ خود کش بمبار بھی ہیں کی کہانیوں پر مبنی ڈرامہ سیریل پیش کرنے جا رہا ہے ، سچے واقعات پر مبنی ڈارمہ ” Black Crows ” رواں ہفتے کے آخر میں شروع ہو گا جو شام اور عراق میں آئی ایس (داعش ) کی زندگی کی عکاسی کرنے والا پہلا ٹیلی ویژن سیریز ہو گا –

سعودی گروپ ایم بی سی کی اس پروڈیکشن میں ایسی خواتین کی کہانیاں پیش کی جائیں گی جو اس شدت پسند تنظیم آئی ایس کے ساتھ رضاکارانہ طور پر شامل ہیں یا زبردستی شامل کی گئی ہیں – ایم بی سی کے ترجمان مازن ہیک نے دبئی میں چینل کے ہیڈ کواٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈارمہ لبنان میں بنایا گیا ہے جہاں ایک علاقے کو آئی ایس کا ہیڈکواٹر بھی دیکھایا ہے ، اسکے علاوہ شام کے دس لاکھ مہاجرین جو لبنان کے کیمپوں میں ہیں وہ بھی دیکھائے گئے ہیں ، مازن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک سخت ڈرامہ ہے جسے دیکھنے کے لیئے ناظرین کو اپنے اعصاب پر کنٹرول رکھنا ہو گا –

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں