مقاصد و پالیسی

1. اگرچہ اس وقت پاکستان میں کئی ادبی فورم اور ویب سائٹس موجود ہیں لیکن ”ہم پاکستان ” ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو نوجوان لکھاریوں کی نمائندگی کر تے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے پروان چڑھا ئے گا۔
2. “ہم پاکستان” کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے کہ ایسے لکھاری جن کی تحاریر کواخبارات یا رسائل میں اشاعت کا موقع نہیں ملتا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ویب سائٹ پر جگہ دی جائے اور ان کی تخلیقات کو ادبی حلقوں میں متعارف کرایا جائے۔
3. “ہم پاکستان” ہر قسم کے تعصب کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے بین المذاہب اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہے گا۔”
4. ہم پاکستان” مختلف فکری اور نظریاتی سوچ کے حامل لکھاریوں کو ایک دوسرے کی رائے کو سمجھنے اور آزاد ی اظہار کی مکمل آزادی دے گا۔
5. دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانی خواہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں ان کی پہچان پاکستان ہے۔” ہم پاکستان” دنیا بھر کے پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتے ہوئے انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں معاون ثابت ہوگا۔
6. “ہم پاکستان” سماجی مسائل و معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرے گا۔
7. “ہم پاکستان” کے زیر اہتما م مختلف سماجی موضوعات پر تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کی باقاعدہ رپورٹ اور پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔
8. “ہم پاکستان” سالانہ تقریب کا اہتمام کرے گا جس میں بہترین لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
“ہم پاکستان” تمام پاکستانیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جہاں ہر شخص کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے آپ ہمیں اپنے کالمز، تبصرے، معلومات، منتخب تحاریر اور مختلف سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹس بھیج سکتے ہیں ۔تحاریر بھیجنے کے لیے ” ہم پاکستان” کی شرائط و ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔