شرائط و ضوابط

برائے مہربانی مضمون بھیجتے ہوئے ان امور کا خیال رکھیں تاکہ آپ کا بھیجا گیا مضمون جلد شائع کیا جا سکے۔

1. “ہم پاکستان” میں لکھنے کے لیے موضوع کی کوئی قیدنہیں۔ کسی بھی موضوع پر 600 سے 1200 الفاظ پر مشتمل تحریر ان پیج، ورڈ یا یونی کوڈ فارمیٹ میں بھیجی جاسکتی ہے۔تحریر کے ساتھ مصنف کی تصویر اور مختصر تعارف بھیجنا بھی ضروری ہے۔(خواتین کو استثنیٰ حاصل ہے)
2. جلد اشاعت کے لیے تحریر کا کمپوزنگ اور املا کی غلطیوں سے پاک ہونا ضروری ہے۔اس لیے اپنی تحریر بھیجنے سے پہلے کم از کم ایک مرتبہ ضرور پڑھ لیں۔
3. مہذب، شائستہ اور معیاری زبان استعمال کریں۔ناشائستہ لب و لہجہ اور بازاری الفاظ سے گریز کریں۔اشتعال انگیز اور نفرت آمیز تحاریر شائع نہیں کی جائیں گی۔
4. تحریر مرتب کرتے ہوئے جذبات کے بجائے دلائل اور شواہد کا سہارا لیں۔ذاتی حملوں سے گریزکریں۔ایسی کوئی تحریر شائع نہیں کی جائے گی جس میں کسی خاص فرقے، طبقے یا فرد کو نشانہ بنایا گیا ہو۔
5. واضح رہے کہ مضمون کا عنوان لگانا، تحریر میں موجود غلطیاں درست کرنا، غیر مہذب یا غیر اخلاقی مواد کو حذف کرنا، ایسا مواد جو کہ ادارتی پالیسی کے خلاف ہو، اسے حذف یا تبدیل کرنا اور بات کو واضح کرنے کے لئے متن میں تبدیلی کرنا، کسی بھی ایڈیٹر کا اختیار ہوتا ہے۔
6. “ہم پاکستان” کے لیے مستقل طور پر لکھنے والوں کا صفحہ کوائف یعنی پروفائل بنائی جائے گی اور انہیں “ہم پاکستان کلب” کا ممبر بنادیا جائے گا۔

آپ اپنی تحاریر مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔تحریر قابل اشاعت ہونے کی صورت میں24 سے 48گھنٹے کے اندر شائع ہو جائے گی۔
editor@humpakistan.pk