بلوچستان: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 71 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 71 ئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار بلوچستان کے محکمہ صحت نے جاری کیے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1049 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 183 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 358 ہو گئی ہے جب کہ کورونا  کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 117 ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 19 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں