اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ڈاکٹروں کو آئی سو لیٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے سیمپلز 27 اپریل کو لیے گئے تھے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹرز دراصل 27 اپریل کو کورونا مثبت آنے والے ڈاکٹر کے دوست ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 312 ہو گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 کیسز اور گیارہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں