بلی اپنے بیمار بچے کا علاج کروانے اسپتال لے آئی

استنبول: 

استنبول کے ایک اسپتال میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں ایک بلی اپنے بیمار بچے کو منہ میں دبائے داخل ہوئی اور وہاں موجود عملے نے فوری طور پر اس کی مددکی اور دونوں کا معائنہ کرکے دودھ بھی پیش کیا۔

بلی اور اس کے بچے کی تصاویر پوری دنیا میں مقبول ہورہی ہیں۔ جیسے ہی ڈاکٹروں کی نظر بلی اور اس کے بچے پر پڑی وہ فوری طور پر متوجہ ہوئے اور ڈاکٹروں نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ترک قوم جانوروں سے خاص لگاؤ رکھتی ہے اور لاوارث جانوروں کا خیال رکھنے میں عالمی شہرت کی حامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں