آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں شہباز شریف لاہور نیب میں پیش

لااہور:آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف لاہور نیب میں پیش  ہوگئے، نیب نے 17اور 22اپریل کو بھی انہیں طلب کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیش ہوگئے اور شہباز شریف نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کےجوابات دیں گے۔

نیب کی جانب سے شہبازشریف کو اس کیس میں تیسری بارطلب کیا گیا اور مطلوبہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے، شہباز شریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیب شہبازشریف کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی، قانون کے مطابق ملزم خود پیش ہوں، مطلوبہ معلومات فراہم کریں، اس سے قبل نیب نے شہباز شریف کو17اور22 اپریل کوطلب کیاتھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں