لڑکی بن کر دوسری لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
سائبر کرائم ونگ نے لڑکی بن کر دوسری لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا
متاثرہ لڑکی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ وقار چوھان کے آفس پہنچ گئ
ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالروف کی نگرانی میں ایس ایچ او حمیرا سلیم اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئ
سائبر کرائم ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر ٹریس کر کے حراست میں لیا.
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم تصاویر کی تشہیر کرنے کی دھمکیاں دیتا اور مستقل پیسوں کی ڈیمانڈ کر رہا تھا,
محمود شرف الدین نامی ملزم، تصاویر تلف کرنے کے بہانے لڑکی کو ملاقات کے لئے اکسا رہا تھااور پیسوں
کی فوری ڈیمانڈبھی کر رہا تھا
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم لڑکیوں کے نام کی جعلی پروفائلز بنا کر دیگر کئی خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا.
متاثرہ خاتون کے ورثاء نے سائبر کرائم ونگ کی بروقت کاروائ کو سراہا ھے
ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ نے پوری ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا ھے