ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے شہریوں کیلئے کھول دیئے گئ

اسلام آباد:ملک بھر میں  نادرا دفاتر آج سے شہریوں کیلئے کھول دیئے  گئے،احساس کفالت کیلئے انگوٹھے کی تصدیق نہ ہونے والوں کا رش ہے جبکہ  اکثریت کی کوشش کہ بائیو میٹرک تصدیق کرالی جائے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامے کے بعدلاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں نادرا کے بند رہنے والے دفاترآج سے شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

نادرا ہدایت کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعے کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

شہری دفاتر پر آنے سے پہلے معلومات کے لیے نادرا سینٹر 7000 پرکال ضرورکریں، نادرا دفاتر میں داخلے کیلئے درجہ حرارت چیکنگ ، ماسک، سینی ٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات لازمی قرار دیا گیا  ہے۔

درخواست گزار کے ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی قرار دینے سمیت نادرا  دفاتر کے اندر اور باہر دی گئی ہدایات پر عمل اور سماجی فاصلہ رکھنا بھی لازمی ہے ۔

نادرا ملازمین کوبھی دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں