ملکی ماہانہ برآمدات بھی ایک ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئیں

کراچی: 

 کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کی ماہانہ برآمدات بھی ایک ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020 کی برآمدات مارچ 2020 کے مقابلے میں 47 فیصد اور اپریل 2019 کے مقابلے میں 54 فیصد کمی سے 95 کروڑ70 لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئیں۔

اپریل کے مہینے میں درآمدات بھی مارچ 2020 کے مقابلے میں 6.88 فیصد اور اپریل 2019 کے مقابلے میں 34.49 فیصد کمی سے 3 ارب 8 کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں