ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ کی ہدایت پرورونا وائرس سے بچائو کیلئے سپرے اور تمام کمروں کی صفائی کا عمل مکمل

لاہور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ کی ہدایت پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں واقع پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے سپرے اور تمام کمروں کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

تمام سٹاف کے لیے بھی کورونا وائرس سے بچاو کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو لازمی قرار،دے دیا گیا ہے۔. سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ سٹاف کے لیے ماسک، ہینڈ سینٹائیزرز اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ تھرمامیٹر کا انتظام کرلیا گیا ہے۔تمام حفاظتی تدابیر کو یقینی بناکر جلد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کھول دیِے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں