اسپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین سینیٹ کا فون

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے فون کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر سماجی تنہائی اختیار کرنے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کی بھی خیریت دریافت کی۔ سلیم مانڈوی والا نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحتیاب کرے۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے خیریت دریافت کرنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں