23

لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے

لاہور قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا کہ 3 ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 2 دنوں میں35 سے زائدکھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا کہ خوشی ہے مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام کیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران نیا فٹنس پلان دیا جائے گا، تفصیلی رپورٹ بنائی جا رہی ہے جس کے بعدکھلاڑیوں کو پلان دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے روزوں کے دوران سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کا کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں