حکومت ہرطبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہیے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت ہرطبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے،موجودہ صورتحال میں ایک ٹیم بنکرکام کرنا ہوگا۔

زیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،جس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،صوبائی وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزراء نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا صورتحال،حکومتی اقدامات اورمرض سےمتعلق خدشات پر بات چیت کی گئی اور ارکان اسمبلی نے حلقوں میں کورونا کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔

معاون خصوصی عثمان ڈارنے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ٹائیگر فورس کو حلقوں میں متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اراکین کو گائیڈ لائینز بھی دیں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سیالکوٹ ٹیسٹ رن کی طرز کے فارمولے کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں سےخصوصی خطاب کےفوری بعدٹائیگرفورس آپریشنل ہوگی اور صوبائی سطح پر اعلی بیوروکریسی اور انتظامیہ معاونت کرے گی۔

اجلاس میں کورونا کی صورتحال، حکومتی اقدامات اور عالمی وبا ءبارے خدشات پر بات چیت بھی ہوئی جبکہ ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں کورونا کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کیلئے عوام کی خدمت کا بہترین موقع ہے ،موجودہ وقت سارے اختلافات بھلا کرقوم کی خدمت کا تقاضا کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک ہرصورت پہنچانے ہیں،ارکان اسمبلی حلقوں میں اپنی اپنی ٹیمیں بنا کرمستحق افراد تک پہنچیں، اتحاد اورڈسپلن کے ساتھ کورونا وائرس کا کامیابی سے مقابلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا ٹائیگرفورس اثاثہ ہے،جوہرمشکل میں کام آئے گی،کورونا وباء قابومیں ہے،جلد قابوپالیں گے،لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ نرمی کررہے ہیں،کورونا کی وجہ سے ملکی معشیت کوبہت نقصان ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں