حمزہ شہباز کو آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا

لاہور:اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جیل حکام کی جانب سے آج بھی لاہور کی احتساب عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا،عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنسز کی سماعت 12مئی تک ملتوی کردی۔

 احتساب عدالت لاہور کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنسز کی سماعت کی۔

جیل افسر نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عدالت عدم پیشی سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے، حمزہ شہباز کو جیل سے عدالت پیش کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے حمزہ شہباز کیلئے ہائی لیول کے انتظامات نہیں کرسکتے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ لاک ڈان کب تک رہے گا جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 9مئی تک ۔

 عدالت نے استفسار کیا کہ اس صورت میں کیسز کا ٹرائل کیسے مکمل ہوگا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان جیل میں ہیں ،ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوتے ہیں اور کیسز چل رہے ہیں، شہباز شریف کے وکلاء کو چاہیے کہ وہ جلد ٹرائل مکمل کرنے میں تعاون کریں۔

عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنسز کی سماعت 12مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں