قومی اسملبی سیکریٹریٹ: دفاتر کی بندش میں توسیع

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 9 مئی تک مزید بند رکھا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ہے۔ سیکریٹریٹ کی مزید بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر 30 اپریل تک بند کیے گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق شعبہ انتظامیہ، قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قانون سازی میں محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق درج بالا شعبہ جات کے ڈیوٹی آفسران مقرر ہیں جو متبادل دنوں میں اپنے متعلقہ شعبوں کے انتہائی اہمیت کے امور انجام دیں گے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں