پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار501 ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد21ہزار501ہوگئی جبکہ486افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید1315 کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد21ہزار 501ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 5مئی بروز منگل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید560مریض سامنے آئےجبکہ 10ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
بلوچستان میں 457اوربلوچستان میں کورونا وائرس کے103کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب میں 10مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد8ہزار103ہوگئی جبکہ سندھ میں 7ہزار 882افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں3ہزار288،بلوچستان میں 1ہزار321،گلگت بلتستان میں372،اسلام آباد میں464اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے71کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید24مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد486ہوگئی۔
کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں185افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 137،پنجاب میں 136، بلوچستان میں21،اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3مریض مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ 15ہزار233مریض زیرعلاج ہےجبکہ پاکستان میں کورونا سے اب تک 5ہزار 782افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 ہزار 857کورنا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1315افراد میں کورونا وائرس پایا گیاجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 2 لاکھ 22ہزار 404افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سندھ میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رکھنے کا اعلان
سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کو پورے رمضان میں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن پورے رمضان تک جاری رکھا جائے گا، 23 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو ہی توسیع دی گئی ہے۔
ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی بندش میں 7 مئی تک توسیع
ملک بھرکے ایئرپورٹس سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 7 مئی تک توسیع کردی گئی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پابندی کے دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔
ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
رمضان سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی .