بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 15روزکی توسیع کردی گئی

کوئٹہ :بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 15روزکی توسیع کردی گئی، صوبے بھر میں لاک ڈاؤن 19مئی تک جاری رہے گا،جس کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کے کیسزبڑھنے پر صوبے میں کئے گئے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کافیصلہ کیا گیا ۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کرکے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق لاک ڈاؤن پرانےایس اوپیزکےتحت برقراررہےگا۔

اجلاس میں کورناوائرس کےمقامی سطح پر پھیلاوٴ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد 24 گھنٹوں میں 600 ٹیسٹ کئے جا سکیں گے ۔

محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ وی ٹی ایم کٹس کی فور ی خریداری کریں اور خضدار اور لورا لائی میں پی سی آر مشین فراہم کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں