ملک میں ہاکی کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت، سفارش اور پرچی کلچرل بند کیا جائے، رانا شاہد محمود

اسلام آباد ہاکی کے سابق کھلاڑی رانا شاہد محمود نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت ہے، سفارش اور پرچی کلچرل بند کیا جائے اور ہاکی کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور آج سے کئی دہائیوں قبل پاکستان نے پوری دنیا پر ہاکی میں حکمرانی کر رکھی ہے جن میں عالمی کپ، اولمپک گیمز، ایشین گیمز اور چیمپیئنز ٹرافی کے علاوہ دیگر انٹرنیشنل سطح کے اعزازت شامل تھے، آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب بڑی وجہ یہ تھی کہ کھیلوں میں سیاست شروع ہو گئی اور میرٹ کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جاتا رہا، میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کیا جاتا رہا، سفارش اور پرچی کلچرل کو ختم نہیں کیا گیا اور کھلاڑیوں نے محنت کرنی چھوڑ دی جس کی وجہ سے ہاکی تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ آج سے تین چار دہائیاں قبل پاکستان کی پہچان قومی کھیل ہاکی تھا آج ہم دیکھیں کہ کسی سطح پر کھڑے ہیں، جن ملکوں نے ہم سے ہاکی سیکھی وہ آج کہاں پر ہیں۔ دبئی میں مقیم رانا شاہد محمود نے کہا کہ دنیا میں ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ہمیں سخت سے سخت محنت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھوس اقدامات اٹھانے ضرورت ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جوکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو وہ مقام نہیں مل رہا ہے جو بیرون ملک کھلاڑی کو مل رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بے روزگاری کا مسئلہ بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں