پی ایچ ایف کا قومی کھلاڑیوں کو مکمل فٹ رکھنے کے لئے آن لائن کلاسسزکا منصوبہ

اسلام آباد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں بھی لاک ڈاؤن شرائط پر عمل کرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کو مکمل فٹ رکھنے کے لئے آن لائن کلاسسزکا منصوبہ بنایا ہے۔ہم رمضان کے دوران اپنے کھلاڑیوں کے لئے آن لائن کلاسز شروع کرنے جارہے ہیں۔
چار سے پانچ کھلاڑیوں کے مختلف گروپس ہوں گے جو ہمارے پچھلے میچوں کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی ٹیموں کے 15 منٹ کی ویڈیو بھی انہیں فراہم کریں گے۔ ہم یہ ویڈیوز ان کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ان سے کہا جائے گا کہ وہ یہ ویڈیوز احتیاط سے دیکھیں اور اسے نوٹ کریں اور ایک یا دو مویز کو ایڈٹ کریں۔ اس کے بعد ہم ان کی ذہانت کا اندازہ لگانے کے لئے آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کریں گے۔

جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کے کھیل کے بارے میں معلومات کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کو ہر کھلاڑی کی انفرادی سطح کے بارے میں مکمل معلومات ہیں اور ویڈیوز کی مدد سے ان کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔جنید نے کہا کہ اس سے قبل لاک ڈاؤن کے آغاز پر کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے اور آئندہ ایونٹس کی تیاری کے لیے چار ہفتہ تک کا منصوبہ دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ طویل عرصے تک تربیت حاصل نہیں کرتے ہیں تو آپ کا فٹنس لیول کمزور ہوجاتا ہے۔ ہم نے کھلاڑیوں کی فٹنس لیول برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ورزش کے منصوبے پر کھلاڑیوں کا ردعمل بہت حوصلہ افزا رہا۔اب ہم نے ایک ایسا ٹیسٹ وضع کیا ہے جو آج جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ ٹیسٹ میں مختلف مشقوں کا ایک مجموعہ شامل ہے اور ان کے ذریعے ہم ان کی دل کی شرح اور پٹھوں کی طاقت کا اندازہ لگائیں گے۔
ہم ایک منٹ میں یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ ان تربیت میں سے کتنی ریپیٹیشن ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ آن لائن کلاسسز سے کورونا وائرس وبائی کے خاتمے کے بعد کھلاڑی آئندہ تیاری کی پوزیشن میں ہوں گے۔ ہم ہاکی کی بنیادی صلاحیتوں پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ رابطوں کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم تین اہم شعبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ تاکہ کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں