جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر مراد علی شاہ صاحب انتقال کرگئے

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر مراد علی شاہ انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر مراد علی شاہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ رہ چکے ہیں، وہ جماعت اسلامی کی ٹکٹ پر سینیٹ کے  رکن بھی رہے۔  انہیں افغان امور کا ماہر سمجھا جاتا تھا اسی لیے وہ قاضی حسین احمد کے دور امارت میں ان کے افغان امور کے مشیر بھی رہے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ڈاکٹر مراد علی شاہ مرحوم  کی نماز جنازہ ہفتہ کی صبح 11 بجے ان کے  آبائی گاؤں اسماعیلیہ ضلع صوابی میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں