کورونا: محکمہ صحت کے ملازمین کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی
کراچی: حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے تمام عملے کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کے ایک ملازم کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد صوبائی وزیر صحت اور ان کی ٹیم میں شامل عملے کے تمام افراد کو کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔
سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے ٹیسٹ کی رپورٹ گزشتہ روز ہی منفی آگئی تھی۔
محکمہ صحت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ روزادارے کے 9 افراد کے ٹیسٹ کرنے کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے کورونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں جو منفی آئے تھے۔
سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ زیرعلاج رہے تھے لیکن اب صحتیاب ہونے کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments