قومی اسمبلی کا سیشن بلانے کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد:قومی اسمبلی کا سیشن بلانے کیلئے کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں اجلاس کے ایس اوپیز ،قانون سازی، وقفہ سوالات اورتحریک سے متعلق طریقہ کارکے واضح کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کیسے بلایا جائے ؟ سماجی فاصلہ کیسے برقراررکھا جائے؟ احتیاطی تدابیر کیا ہوں ؟ سید فخرامام کی زیرصدارت ورچوئل اجلاس بلانے والی کمیٹی کی بیٹھک ہوگی۔
اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی رہنماؤں یا ان کے نامزد اُمیدواروں کواجلاس میں شرکت کیلئے مدعوکیا گیا ہے ۔
کمیٹی قومی اسمبلی کے اجلاس ، ہرنشست کے اوقات اورطریقہ کاروضع کرے گی، قانون سازی، وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس ، تحریک التواء اوراستحقاق کی تحاریک پرغورکا طریقہ کاروضع کرے گی۔
کمیٹی صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات ، ایس اوپیزاورخصوصی لاجسٹک انتظامات پربھی غورکرے گی
Load/Hide Comments