مزدور کی بیٹی فٹ بال چیمپیئن بن گئی
پندرہ سالہ اریبہ عبدل عزیز نسیم حمید سپورٹس اکیڈمی میں فٹ بال کی ٹریننگ لیتی ہیں اور انہیں فٹ بال سے اس قدر محبت ہے کہ جس دن وہ فٹ بال نہ کھیلیں انہیں رات بھر نیند نہیں آتی۔
اریبہ دس سال کی عمر سے فٹ بال کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں اور نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں۔
اریبہ عبدالعزیز اب تک تین نیشنل فٹبال ٹورنامنٹس میں کپتانی کر چکی ہیں۔ چین میں 2018 میں ہونے والے گوتھیا کپ ٹورنامنٹ میں بطور کپتان انڈر سکسٹین ویمنز فٹ بال ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔
Load/Hide Comments