گلگت بلتستان گرلز فٹ بال لیگ کا آغاز
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے گاؤں پسو گوجال میں گلگت بلتستان گرلز فٹ بال لیگ کا آغاز ہو گیا۔
سطح سمندر سے دس ہزار فٹ بلندی پر واقع میدان میں پانچ روز تک جاری رہنے والی لیگ میں مختلف علاقوں کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیے رہی ہیں۔
یگ کا افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوا، جس میں مہمانوں کو ثقافتی ٹوپی پہنا کر عزت افزائی کی گئی اور ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔
محدود وسائل کے باجود یہ دوسرا موقع ہے جب بالائی ہنزہ میں خواتین کے لیے فٹبال لیگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 13 سے 20 سال تک عمر کی 100 سے زائد لڑکیاں حصہ لیے رہی ہیں۔
فتتاحی میچ سوست اور شمشال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں شمشال 0-4 سے کامیابی حاصل کی۔
لیگ کے میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عمائدین اور نوجوانوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں۔
گلگت بلتستان میں خواتین کے فٹبال سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
ضلع ہنزہ میں خواتین کی شرح خواندگی دیگرعلاقوں سے زیادہ ہے۔ یہاں والدین بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کے علاوہ ان کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔